فرانس کے جزیرے کورسیکا میں ایک عدالت نے مسلمان خواتین میں مقبول تیراکی کے مکمل لباس ’برقینی‘ پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنایا کہ عوامی مفاد کے لحاظ سے یہ پابندی قانونی ہے۔
منگل کو عدالت نے فرانس میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی جانب سے اس
پابندی کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ پابندی برقرار رہنی چاہیے کیونکہ جزیرے پر اس کے خلاف سخت ردِ عمل ہے۔
14 جولائی کو ایک شخص کی جانب سے 85 افراد کو ٹرک سے کچلنے کے واقعے کے بعد حالیہ مہینوں میں جنوبی فرانس کے علاقوں میں مقامی افراد اور شمالی افریقہ سے نقل مکانی کر کے آنے والے مسلمانوں میں کشیدگی بڑھی ہے